ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رونالڈو کی ہیٹ ٹرک سے چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں میونخ

رونالڈو کی ہیٹ ٹرک سے چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں میونخ

Thu, 20 Apr 2017 11:31:11    S.O. News Service

میونخ،19؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ا سٹار اسٹرائیکر کرسٹینو رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک کی مدد سے ٹاپ ہسپانوی کلب ر یئل میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ فٹ بال کے سیمی فائنل میں داخل ہواہے۔ ریئل میڈرڈ نے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے جرمن کے بائرن میونخ 4۔2 سے شکست دی۔اس سے پہلے بھی رونالڈو کے 100 ویں یورپی گول کی مدد سے ریئل میڈرڈ نے بائرن میونخ کو چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل کے پہلے راؤنڈ میں 2۔1 سے شکست دی تھی۔ بائرن میونخ کو ایک بار پھر ہسپانوی کلب کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔چیمپئنز لیگ فٹ بال میں اپنی توقعات پر کھری نہیں اتر پائی۔ وہیں بائرن کے کپتان فلپ لام نے میچ سے پہلے کہا تھا کہ وہ اپنے امکانات کو ختم نہیں مانتے۔ ان کے مطابق ہمیں ہرانا آسان نہیں ہوگا، ہماری صلاحیتیں بھلے کم ہوں، لیکن ہمارے پاس ریئل میڈرڈ سے جیتنے کا ایک موقع ہے۔ ریئل نے اس سے پہلے مسلسل تین بار اسے لیگ سے باہر کا راستہ دکھایا ہے۔


Share: